Skip to product information
1 of 1

آب نیل پہ آوراگی | Aab Nil Pah Awragi

آب نیل پہ آوراگی | Aab Nil Pah Awragi

Regular price Rs.300.00 PKR
Regular price Rs.600.00 PKR Sale price Rs.300.00 PKR
Sale Sold out
"کیا تمہں معلوم ہے کہ میں کس چیز سے خائف ہوں,کہ خدا ہم سے ناراض ہے"
"جس طرح ہر شے دوسری شے سے نالاں ہے"
"ایسے ہی جسیے اس سے نالاں ہونا بذاتِ خود نالاں پونے سے نالاں ہونا ہے"
آب نیل پہ آواگی
نجیب محفوظ
ترجمہ: نیئر عباس زیدی
کتاب....... آب نیل پہ آوارگی
مصنف..... نجیب محفوظ
پبلشرز..... فکشن ہاوس
تبصرہ...... کوثراسلام
نجیب محفوظ بیک وقت عرب اور انگریزی جاننے والی دنیا میں سب سے ممتاز سنجیدہ مقبول ترین اور مستند ناول نگار ہیں. اگر ہم انہیں عرب معاشرے کا نباض کہیں تو بے جا نہ ہوگا.
زیر نظر ناول نوجوان طبقے سے متعلق ہے جو اعلی تعلیم یافتہ ذہین اور باشعور ہے مگر اس کے ساتھ عیش پرست اور نشے کی عادی ہے جس کی وجہ وہ اخلاقی اور روحانی طور پر پست اور دیوالیہ ہے...
انیس زکی سول ملازم ہے ڈائرکٹر اسے غلطی پر ڈانٹتا ہے تو وہ چھٹی کے بعد کشتی گھر پر آجاتا ہے. یہاں اس کے دوست رجب القعدی خالد عزوز علی السید مصطفی رشید اور احمد نصر وغیرہ آ جاتے ہیں یہ سب کے سب اعلی ملازم ہیں اور ہر شام کشتی گھر میں اکھٹے ہوتے ہیں...
یہاں آ کر وہ دنیا اور اس کے تمام غم یہاں تک کہ سب کچھ بھول جاتے ہیں... بس وہ ہوتے ہیں اور حقہ....
معاشرے کے اقدار اور روایات سے فرار کے لیے بہترین جگہ ان کے لیے یہ کشتی گھر ہے..
(ناول پڑھتے ہوئے ذہن میں ایک خیال آیا کہ کبھی کبھی ہم بھی فرار کے لیے ناولوں اور کتابوں کا سہارا لیتے ہیں)
ایک دن ایک حادثہ پیش آ جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی یہ بیٹھک بکھر جاتی ہے.
کرداروں کے درمیان مکالمے اتنے جاندار اور شاندار ہیں کہ پڑھتے وقت قاری گرد و پیش سے بے خبر ہو جاتا ہے. اور خود کو اس محفل کا ایک فرد سمجھنے لگتا ہے
View full details