Skip to product information
1 of 23

لاہور کی ادبی بیٹھکیں | مصنف | مدثر ساقی | Lahore Ki Adbi Bethakin

لاہور کی ادبی بیٹھکیں | مصنف | مدثر ساقی | Lahore Ki Adbi Bethakin

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.1,200.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out

لاہور بھی کیا عجیب مہر نگاراں ہے۔ یہاں رنگ رنگ کے پھول مہکتے ہیں اور ڈھنگ ڈھنگ کے لوگ لیے ہیں۔ یہ شہر زندہ دلوں کا شہر ہے لوگ ہنستے مسکراتے اور محفلیں آباد رکھتے ہیں ۔ لاہور کی مجلسیں اور محفلیں صدیوں سے آباد و شاد آباد ہیں ۔ ان محفلوں میں لوگوں کی زندہ دلی اپنا جلوہ دکھاتی ہے۔ بات سے بات پیدا کرنا اور ہر بات میں نئی بات اخذ کرنا ان زندہ دلوں کا کمال ہے یہی کمال محفلوں اور مجلسوں کو آباد کیے ہوئے ہیں۔ لوگوں کو تنہائی کا زہر پینے سے بچائے رکھتا ہے۔ ان کی باتوں میں محبتوں کا امرت ہوتا ہے۔ جو انھیں دُکھ درد کے لمحوں میں جینے کا حوصلہ اور زندگی کا عزم عطا کرتا ہے۔ لاہور کی مجلسیں اور محفلوں کے رنگ پھولوں کے رنگوں کی طرح بوقلموں ہیں۔ ان محفلوں میں بہت سے ایسی ہیں جہاں زیادہ تر ادب پر گفتگو ہوتی ہے۔ ماضی بعید اور قریب ہی لاہور کے حال روڈ اور قرب و جوار کی سٹرکوں پر بہت سے چائے خانے ہوتے تھے ۔ کھانے پینے کے مراکز ہوتے تھے۔ ان جگہوں پر اہل علم اور صاحبان ادب جمع ہوتے تھے یہ لوگ شعر و ادب پر باتیں کرتے ۔ آگہی کے چراغ جلاتے تھے۔ جو دلوں کی دُنیا کو روشن رکھتے تھے۔ ان مقامات کو لوگ " عرب ہوٹل، نگینہ بیکری , کافی ہاؤس"، "چائینیز لنچ ہوم اور پاک ٹی ہاؤس کے نام سے جانتے پہچانتے تھے۔ ان میں سے لے دے کر اب صرف " پاک ٹی ہاؤس بیچ گیا ہے۔ وہ بھی کہاں بچا ہے۔ وہ بھی ایک یاداور یادگار ہے۔ اُس کا نام ہی بچا ہے۔ اس کا رنگ ڈھنگ ہی بدل گیا ہے۔

لاہور میں چائے خانوں کے علاوہ بھی ادبی محفلوں اور مجلسوں کے حوالے ملتے ہیں۔ پبلشرز کے دفاتر ، اساتذہ ادب کے کمرے ،اہل علم کی بینکیں، غرضی کتنی ہی جگہیں تھیں جہاں ادبی مجالس آباد تھیں ۔ ان میں سے بہت سے محفلیں اجڑ گئیں، بہت سے مقامات بے آباد یا بے چراغ ہو گئے ۔ مدثر خان نے ان محفلوں کی تاریخ پر تحقیق کی ہے۔ یہ موضوع بہت پھیلا ہوا ہے۔ محقق نے بساط بھر کام کیا ہے اور بہت اچھا کام کیا ہے۔ اُمید ہے کھلے دل اور محبت سے اس کام کا خیر مقدم کیا جائے گا اور اس موضوع پر تحقیق کا سفر آگے بڑھے گا۔

لاہور کی ادبی بیٹھکیں

مصنف | مدثر ساقی 

View full details