Skip to product information
1 of 1

کھوئی ہوئی میراث | پاکستان میں سکھوں کا ورثہ | امر دیپ سنگھ

کھوئی ہوئی میراث | پاکستان میں سکھوں کا ورثہ | امر دیپ سنگھ

Regular price Rs.2,500.00 PKR
Regular price Rs.3,000.00 PKR Sale price Rs.2,500.00 PKR
Sale Sold out
سنگا پور میں رہنے والے امر دیپ سنگھ نے دون اسکول ( ڈیرہ دون انڈیا ) بنی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (انڈیا) سے تعلیم حاصل کی اور امریکہ کی شکاگو یونیورسٹی سے بزنس ایڈ منسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔ تخلیقی مصنف اور تاریخ کا محقق بنے سے پہلے، امر دیپ سنگھ نے 25 سال تک مالیاتی خدمات کے شعبے میں کام کیا اور امریکن ایکسپریس ادارہ برائے ریونیو مینجمنٹ میں ایشیا و سینک ریجن کے سربراہ تھے۔
 دو ہزار چودہ ( ۲۰۱۴) میں امر دیپ نے اپنی سکھ برادری کے لیے سکھ میراث کی کھوج کرنے کا آغاز کیا۔ چار سالوں میں ، انہوں نے پاکستان کے 126 شہروں اور دیہاتوں میں سکھوں کی وراثت کی باقیات پر  Lost Heritage : The Sikh Legacy In Pakistanتحقیق کی۔ اور ان کو دو کتابوں
اور
 The Quest Continues: Lost Heritage: The Sikh Legacy in Pakistan
میں سفری یاداشتوں، اور تصویری دستاویز میں محفوظ کیا ہے۔
 
 نومبر 2022 ء میں، ہوفسٹر ایونیورسٹی، نیو یارک نے امر دیپ سنگھ کو یکجہتی کے پیغام کے لیے ان کی تخلیقی کوششوں کے لیے آٹھویں دو سالہ گرونانک بین المذاہب ایوارڈ سے نوازا۔ اگست 2023ء میں آل انڈیا بھگت پورن سنگھ پنگل واڑ اٹرسٹ نے اس اقدام کو مانا وتا سنمان ایوارڈ (انسانیت کے لیے ایوارڈ ) سے نوازا۔ یہ کتاب ان کی دو کتابوں کا اُردو ترجمہ ہے اس کتاب کا تعلق پاکستان کی تاریخ اور آثار و باقیات سے ہے جس کے باعث یہ ایک اہم تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں متعدد شہروں اور علاقوں کی نہ صرف سفری تاریخ بلکہ اہم تصاویر بھی شامل ہیں۔ ادارہ نے ان دو جلدوں کو یکجا کر کے اُردو قارئین کے لئے اُردو میں شائع کیا ہے۔ جس کے مطالعے کے بعد آپ پر سکھ تاریخ کے بہت سے ابواب کھل کر سامنے آئیں گے جن پر وقت کی دھول پڑچکی ہے۔
View full details